گرمی اورحبس کےستائےشہری موسلا دھار بارشوں کے لئے تیار ہوجائیں۔مون سون کا سسٹم ملک میں داخل ہونےسےبارشوں کا آغازہوگیاہے
شدید حبس کے بعد پانی سے بھرے کالے بادلوں کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہورہا ہے۔ ملک میں مون سون کی بارشیں کہیں برس رہی ہیں اور کہیں برسنے کو تیار ہیں۔۔ ڈی جی میٹ کے مطابق پورے ملک میں مون سون کی بارشوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔ کراچی میں حبس اور شدید گرمی مون سون کے داخل ہونیکی علامت ہے۔ جولائی کے پہلے ہفتے میں کراچی میں تیز بارشیں ہوں گی۔ سندھ میں حیدرآباد ، سکھر، میرپورخاص اور شہید بے نظیرآباد میں بادل برسیں گے کے پی میں ہزارہ، مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں اور ڈی آئی خان ڈویژن میں بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
پنجاب میں راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور، ملتان اور ڈی جی خان ڈویژن میں بارش مون سون کی بارشیں شروع ہوگئی ہیں۔ گلگت بلتستان ، کشمیر ، فاٹا اورمیں بھی موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔