کوئٹہ کی احتساب عدالت نےمیگا کرپشن کیس میں مشتاق رئیسانی اورمیونسپل کمیٹی کےاکاؤنٹنٹ کے ریمانڈ میں مزید 14روز کی توسیع کردی
کوئٹہ کی احتساب عدالت میں میگا کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔ سابق سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔ میونسپل کمیٹی خالق آباد کے اکاؤنٹنٹ ندیم اقبال کو بھی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزمان کو چودہ روزہ ریمانڈ پورا ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ نیب کی جانب سے عدالت سے ملزمان کے ریمانڈ میں توسیع کے استدعا کی گئی۔ عدالت نے نیب کے استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کے ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کردی۔ مشتاق رئیسانی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت عید کے دوران مشتاق رئیسانی کے اہلخانہ کو ملاقات اورکھانا فراہم کرنے کی اجازت دے۔ عدالت نے نیب کو ہدایت کی کہ مشتاق رئیسانی کی قانون کے مطابق اہلخانہ سے ملاقات کرائی جائے۔ احتساب عدالت نے میونسپل کمیٹی خالق آباد کے اکاؤنٹنٹ ندیم اقبال کو طبی سہولتیں فراہم کرنے کا بھی حکم دیدیا۔