لندن: یورپی یونین سے علیحدگی 'برطانوی پائونڈ کی قدر میں مزید5روپے کی کمی.
برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے بعدبرطانوی پائونڈ تیزی سے اپنی قدر کھورہا ہے، عالمی سطح کے ساتھ پاکستان میں گزشتہ پانچ دنوں کے دوران برطانوی پانڈ میں اٹھارہ روپے کی کمی دیکھی جاچکی ہے، جبکہ منگل کو بھی اوپن مارکیٹ میں برطانوی پانڈ مزید پانچ روپے گر گیا ہے۔فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق برطانوی پائونڈ منگل کو مزید پانچ روپے کمی سے ایک سو چالیس روپے سے بھی نیچے چلا گیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں اس وقت برطانوی پانڈ ایک سو سینتیس روپے اسی پیسے میں خریدا جبکہ ایک سو انتالیس روپے بیس پیسے میں فروخت کیا جارہا ہے، جو گزشتہ روز ایک سو بیالیس روپے کی سطح پر موجود تھا۔دوسری جانب ڈالر کی قدر میں دس پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس کی قیمت خرید ایک سو پانچ روپے اور قیمت فروخت ایک سو پانچ روپے روپے چالیس پیسے پرریکارڈ کی گئی، جبکہ کینیڈین ڈالر کی قدر میں ایک روپے تیس پیسے کی کمی دیکھی گئی ، اوپن مارکیٹ میں کینیڈین ڈالر انناسی روپے اسی پیسے میں خریدا اور اسی روپے تیس پیسے میں فروخت کیا جارہا ہے۔