ملک میں بارشوں کا سلسلہ جاری، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جمعرات کی رات تک جاری رہے گا، اگلے 48 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب کے علاقوں راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور ڈویژن، خیبرپختونخوا، زیریں سندھ ، فاٹا اور کشمیر کے بیشتر علاقوں میں بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے، جنوبی پنجاب کے علاقوں ملتان، ساہیوال، بہالپور، ڈی جی خان ڈویژن، بالائی سندھ، مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں بھی کہیں کہیں بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق موسلا دھار بارشوں کے باعث خیبر پختو نخوا، خطہ پوٹھوار، گوجرانوالہ، ڈی جی خان ڈویژن اور کشمیر کے برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔۔۔ کشمیر گلگت بلتستان اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔