بارشیں تباہی مچانے لگیں، کرنٹ لگنے، چھتیں اور دیواریں گرنے سے 4 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
بارش نے حبس اور شدید گرمی کا تو خاتمہ کیا لیکن ساتھ ہی ساتھ بارشیں زحمت بننے لگیں، خانیوال میں گھر کی چھت گرنے سے دو افراد زخمی ہو گئے، جنہیں ہسپتال داخل کرا دیا گیا، شور کوٹ کے علاقے بنڈہ سربانہ چاہ موچی والا میں بارش کے باعث چھت گرنے سے دو مزدور جاں بحق جبکہ بیس زخمی ہو گئے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 نے زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ منتقل کر دیا، میاں چنوں میں کرنٹ لگنے سے ستر سالہ حمیدہ بی بی جاں بحق ہو گئی۔۔ فیصل آباد میں گھر کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔