خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں5.3 شدت کے شدید زلزلے کے جھٹکے
پشاور چترال،لوئردیر اور خیبر پی کے کے دیگر شہروں میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کے کوہ ہندو کش ریجن میں تھا جبکہ زلزلہ دوسوتیرہ کلومیٹر گہرائی سے آیا۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے دفاتراور گھروں سے باہر نکل آئے۔ کوہ ہندو کش ریجن میں دو روز قبل بھی چار شدت کا زلزلہ آیا تھا۔