لاہور سے مری جانے والی سیاحوں کی کوچ روات کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔
عیدالفطر کے تیسرے روز بھی سیاحوں کی مری آمد کا سلسلہ جاری ہے، ملکہ کوہسار مری میں تفریح کے لیے جانے والے سیاحوں کی گاڑی جی ٹی روڈ پر روات کے قریب الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت تیئس مسافر زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبیہ سپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور ڈرائیور کی لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔ ریسکیو ٹیموں کے مطابق زخمی کی حالت تسلی بخش ہے۔ بروقت کارروائی کے نتیجے میں کسی شخص کی جان نہیں گئی۔