آئی ایس پی آر کو ملی آپریشن ردالفساد میں بڑی کامیابی
ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں بی ایل اے کے انتہائی مطلوب دہشتگرد عبدالرسول عرف استاد نے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیئے، دہشتگرد نے اسلحہ اور گولہ بارود کی بھاری کھیپ بھی سیکورٹی فورسز کے حوالے کر دی، کالعدم تنظیم کے دہشت گرد پسنی، کولانچ، دشت اور مند کے علاقوں میں کارروائیاں کرتے تھے، ہتھیار ڈالنے کی وجہ سے ان علاقوں میں دیر پا امن کا قیام عمل میں آئیگا،دہشت گردوں نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کامیاب آپریشن کے نتیجہ میں ہتھیار ڈالے، دوسری جانب ایف سی بلوچستان نے عید پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا، صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سبزل روڈ پر سڑک کنارے نصب بم ناکارہ بنا دیا گیا، دہشتگرد عید کے دنوں میں بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے۔