سعودی شہر جدہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ،6 پاکستانیوں سمیت 9افراد جاں بحق
سعودی عرب میں رہنے والے پاکستانی خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی ،شہرجدہ کے نواحی علاقے میں ٹریفک حادثے میں 6 پاکستانیوں سمیت 9 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے، ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں پاکستانی شہری ، اہلیہ، بیٹا، بیٹی، داماد، بہو اور دیگر 3 افراد شامل ہیں، حادثہ ہائی وے پر دو گاڑیوں کے تصادم کے باعث پیش آیا، ایک گاڑی میں پاکستانی جبکہ دوسری گاڑی میں سوڈانی خاندان سوار تھا، جاں بحق افراد کی تدفین جدہ میں ہی کی جائے گی۔