عراق: موصل کے مظلوم شہریوں نے داعش سے آزادی کے بعد پہلی عید منائی۔
عراقی شہرموصل کے باسیوں نے داعش سے آزادی کے بعد پہلی عید منائی،، شہر کی گلیوں میں تین سال بعد عید کی رونقیں لوٹ آئیں، رنگ برنگے کپڑوں میں ملبوس بچوں نے کھل کر آزادی سے عید منائی، جگہ جگہ بچے جھولے جھولتے اور خوشیاں مناتے نظر آئے، شہر کے بازاروں میں بھی عید کا جشن نمایاں رہا، دوسری جانب ریسٹورنٹس میں بھی لوگوں کا رش لگا رہا، خیال رہے کہ گزشتہ سال شروع ہونے والے آپریشن کے بعد داعش اب موصل شہر میں محدود ہو کر رہ گئی ہے