امریکی ریاست کولاراڈو میں سالانہ ہاٹ ائیر بیلون فیسٹیول کا انعقاد
امریکی ریاست کولاراڈو رنگ برنگے غباروں سے سج گئی، کولاراڈو میں سالانہ ہاٹ ائیر بیلون فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، اس دلچسپ فیسٹیول کو دیکھنے کیلئے سینکڑوں افراد اکٹھے ہوئے، فیسٹیول میں آسمان رنگ برنگے اور منفرد انداز کے عظیم الشان غباروں سے سجا ہوا دکھائی دیا، اس مو قع پرمتعدد افراد نے ہاٹ ائیر بیلونز کے ذریعے آسمان کی بلندی پر منفرد سفر کرکے پورے شہر کی سیر بھی کی