حکمرانوں کے دن گنے جا چکےہیں ، نواز شریف کو فیصلہ کرنا ہے کہ اسمبلیاں تحلیل کرنی ہیں یا نیا وزیر اعظم لانا ہے, شیخ رشید
لاہور کے جناح ہسپتال میں سانحہ بہاولپور کے زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ملک میں ہنگامی صورتحال ہے اور ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز موجود نہیں، پنجاب کے ہسپتالوں کا حال جیلوں سے بھی بدتر ہے، جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے،، حکمرانوں کے دن گنے جا چکے۔۔اگلے آٹھ ہفتوں میں کیس کا فیصلہ ہو جائے گا، آرٹیکل نوے کے تحت فوج کو فیصلے پر عمل درآمد کرانا ہوگا,
شیخ رشید بے کہا کہ جے آئی ٹی کی طرف حتمی رپورٹ آنے کے بعد سپریم کورٹ سے نواز شریف کو طلب کرنے کی استدعا کروں گا اور نواز شریف پر خود جرع کرونگا, اب نواز شریف کو فیصلہ کرنا ہے کہ اسمبلیاں تحلیل ہونگی یا نیا وزیر اعظم آئے گا،، عبوری حکومت کا فیصلہ نواز شریف اور آصف زرداری نے کرنا ہے ،، اگر مجھے چار ووٹ دے کے اپوزیشن لیڈر بنایا ہوتا تو الگ نگران حکومت بنتی