چیف جسٹس آف پاکستان نے کوئٹہ میں ٹریفک پولیس اہلکار کو کچلنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا
ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس، جسٹس ثاقب نثار نے کوئٹہ میں اہلکار کو کچلنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے، کوئٹہ کے جی پی او چوک پر تیز رفتار گاڑی نے سگنل پر موجود اہلکار کو کچل دیا تھا، گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار حاجی عطا اللہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا تھا،چیف جسٹس نے آئی جی بلوچستان سے تین دن میں رپوٹ طلب کرلی ہے، جبکہ جاں بحق ہونے والے اہلکار کے خاندان کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق آئی بلوچستان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اہلکار کے خاندان پر کسی قسم کا دباؤ نہ ڈالا جائے، اہلکار کو کچلنے والی گاڑی رکن بلوچستان اسمبلی عبدالمجید خان اچکزئی کی ہے، جنہیں واقعہ کے بعد گرفتار کرلیا گیا تھا، مقامی عدالت نے عبدالمجید اچکزئی کو پانچ روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا