موجودہ حادثات کو دانستہ فرقہ واریت کا رنگ دیا جا رہا ہے، سانحہ پارا چنار کے مجرموں کو کٹہرے میں لائیں گے,آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واضح کیا ہے کہ پاک فوج کیلیے ہرشہید اورزخمی کی جان بلاتفریق مذہب اور قومیت قیمتی ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق سپہ سالار کا کہنا تھا کہ ملک دشمن ایجنسیاں اور ریاست مخالف عناصر حالیہ حادثات کو دانستہ فرقہ واریت کا رنگ دے رہے ہیں۔ پاک فوج اس تمام مہم کا بہت قریب سے جائزہ لے رہی ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ دہشتگردی کے ذریعے قوم کو تقسیم کرنے کی دشمن کی کوششیں ناکام ہو گئی ہیں۔ اس لیے اب وہ فرقہ واریت اور نسلی بنیادوں پر قوم کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا ملک دشمن عناصر کی جانب سے سوشل میڈیا پر گمراہ کن مہم چلانا افسوسناک ہے، ہمیں اس سے آگاہ رہنا چاہیے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مختلف مکاتب فکر کےعلما کرام سے بھی ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ سانحہ پاراچنار کے ذمے داروں کو کٹہرے میں لایا جائے گا، ہم سب ایک دوسرے کی مذہبی اقدار اور اقلیتوں کا مکمل احترام کرتے ہیں۔ پاک فوج نے فاٹا اور ملک بھرکی سکیورٹی صورتحال پر قابوپایا جسےکسی صورت متاثر نہیں ہونے دیں گے