جنوبی کوریا نے دفاعی چیمپئن جرمنی کودوصفرسے ہرا کرٹورنامنٹ کی دوڑسے باہرکردیا
روس میں جاری فٹبال کے عالمی مقابلوں میں سب سے بڑا اپ سیٹ ہوگیا،، ،غیرمعروف ٹیم جنوبی کوریا نے دفاعی چیمپئن جرمنی کوہرا کرٹورنامنٹ سے باہرکردیا,جرمن ٹیم نے میچ کے دوران سترفیصد سے زائد بال کا کنٹرول اپنے پاس رکھا تاہم قسمت نے ساتھ نہ دیا اورجرمن ٹیم کوئی بھی گول سکورکرنے میں ناکام رہی،،جرمن کھلاڑیوں نے گول کرنے کے لیے متعدد بارحملے کیے تاہم جنوبی کورین کھلاڑی انھیں ناکام بنانے میں کامیاب رہے,میچ کے آخری لمحات میں جنوبی کوریا نے یکے بعد دیگرے دو گول داغ کردوہزارچودہ کے ورلڈ کپ کا تاج اپنے سرسجانے والی جرمن ٹیم کوٹورنامنٹ کی دوڑسے باہرکردیا