اقوام متحدہ کی پہلی باضابطہ رپورٹ میں کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم سے پردہ اٹھایا گیا ہے۔ دفتر خارجہ
اسلام آباد میں دفتر خارجہ میں اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت وزیرخارجہ نے کی، جس میں اسلام آباد میں موجود سفارتکاروں کو مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی رپورٹ پر بریفنگ دی گئی، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جون 2016 سے اپریل 2018 کے واقعات پر غیر ملکی سفیروں کو بریف کیا گیا ۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں انسانی حقوق پر تحفظات بھی بریفنگ کا حصہ بنائے گئے ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ اقوام متحدہ کی پہلی باضابطہ رپورٹ میں کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم سے پردہ اٹھایا گیا ہے ۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کر کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے ۔ اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کررہا ہے ۔ اب وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی مظالم بند کروانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔