پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج پارٹی منشور کا اعلان کرینگے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج پارٹی منشور کا اعلان کرینگے۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے منشور میں روٹی ، کپڑا، مکان کے علاوہ یوتھ امپاورمنٹ شامل ہے۔سرائیکی صوبے کا قیام بھی پیپلز پارٹی کے منشور کا حصہ ہو گا۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ زراعت، توانائی، صنعتی ترقی، آبی ذخائر کی تعمیر اور روزگار پیپلز پارٹی کے منشور کی ترجیحات میں شامل ہیں۔منشور کےحوالے سے آصف زرداری نے کارکنوں کے نام پیغام بھی جاری کیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری آج انقلابی منشور پیش کرینگے۔ ہماری جدوجہد عوام کے روشن مستقبل کے لئے ہے۔ غریب کوخوشحال کرکےشہید بھٹو کےسامنے سر خرو ہونگے۔