مراکش میں 2016کی احتجاجی تحریک کے لیڈروں کو سزائیں۔
مراکش کی ایک عدالت نے 2016 میں ملک میں احتجاجی مظاہروں کی تحریک کے لیڈروں کو 20سال تک قید کی سزائیں سنائی گئیں۔احتجاجی تحریک کے لیڈروں نے ملک کے شمالی علاقے ریف میں واقع شہر الحسیمہ کئی روز تک حکومت کے خلاف مظاہرے کیے تھے، انہوں نے علاقے کی ترقی ، لوگوں کو روزگار دینے اور بدعنوانیوں کے خاتمے کے مطالبات کیے تھے،اس تحریک کے نمایاں لیڈروں میں ناصر الزفزافی ، نبیل احمجیق، عوعصیم بوستیتی اور سمیر ا یغید کو ریاستی امن و امان کو سبو تاژ کرنے کے الزامات میں قید کی سزا سنائی گئی ۔کیسا بلانکا کی اپیل عدالت نے 53 افراد کو احتجاجی مظاہروں میں حصہ لینے کی پاداش میں ایک سال سے 20سال تک قید کی سزائیں سنائی گئیں اور ان پر پانچ پانچ ہزار درہم ( 450 یورو ، 520 ڈالرز ) فی کس جرمانہ عائد کیا ہے۔عدالت نے ان تمام مدعاعلیہان کے خلاف ان کی عدم موجودگی میں فیصلہ سنایا ہے۔