امریکی حکام نے شمالی کوریا کی ایٹمی سرگرمیوں کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کردیں
امریکی ٹی وی نے دعویٰ کیاہے کہ شمالی کوریا نے ایٹمی پروگرام ختم کرنے کے بجائے جوہری سرگرمی بڑھا دیں۔ پیانگ یانگ نے پلاٹینیم پیداکرنے والے ری ایکٹر کو ٹھنڈا کرنیوالے نظام کو جدید اور قریب میں نئی عمارت بنانا شروع کردی۔ امریکی حکام نے شمالی کوریا کی ایٹمی سرگرمیوں کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کردی گئیں۔امریکی ٹی وی کے مطابق دو ہفتے پہلے شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان نے سنگاپور میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں ایٹمی پروگرام ختم کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ ٹرمپ کے ساتھ معاہدہ بھی کیا تھا لیکن ٹرمپ نے ملاقات اور ایٹمی اور میزائل تجربات کی جگہ تباہ کرنے کے باوجود شمالی کوریا کو کوئی رعایت نہیں دی،پیانگ یانگ پر اقتصادی پابندیوں میں مزید ایک سال کی توسیع کردی تھی،کم جونگ ان نے بھی پلاٹینیم کے ری ایکٹر کو ٹھنڈا کرنیوالا نظام کو جدید بنانے اور ساتھ میں نئی عمارت کی تعمیر شروع کردیں۔ امریکی حکام نے شمالی کوریا کی ایٹمی سرگرمیوں کی سیٹلائٹ تصاویر بھی شائع کردی گئیں۔