سعودی عرب،گاڑیاں چرانے والا غیرملکی گروہ گرفتار
سعودی پولیس نے گاڑیاں چرانے والے 3رکنی غیر ملکی گروہ کو گرفتار کرلیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دارالحکومت ریاض کی پولیس نے گاڑیوں کی چوری کی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے 3 رکنی غیر ملکی گروہ کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کا تعلق عرب ملک سے بتایا گیا ۔ پولیس ترجمان نے کہاکہ ملزمان کے بارے میں پولیس کو کافی عرصے سے تلاش تھی جو ریاض ، قسیم اور دیگر علاقو ں میں متعدد وارداتیں کر چکے تھے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ دائر کر کے انہیں تحقیقاتی ادارے کے سپرد کر دیا گیا۔