عام انتحابات پرامن، بروقت اور شفاف ہونے چاہیے۔ بیرسٹر علی ظفر
نگران وفاقی وزیر قانون واطلاعات بیرسٹر علی ظفر نے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان سے ملاقات کی، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر کا کہنا تھا کہ ہمیں الیکشن کمیشن کیساتھ بھرپور معاونت کرنی ہے، سیکورٹی کے لئے جو اقدامات کرنے پڑے کرینگے۔ عام انتحابات پرامن، بروقت اور شفاف ہونے چاہیے
بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ الیکشن میں ایک ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا ہے ہم کسی بلیم گیم کا حصہ نہیں بننا چاہتے، نیب کے قانونی عمل میں ہم مداخلت نہیں کرسکتے، ادارے قانون کے مطابق کام کریں گے تو ملک ترقی کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کیلئے درکار فنڈز کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے، عام انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے۔ کچھ پولنگ سٹیشن انتہائی حساس ہیں، کوئی سیکیورٹی تھریٹ ہوا تو عوام سے شئیر کریں گے۔ گارنٹی نہیں دے سکتے کہ پولنگ کے دن لوڈ شیڈنگ نہ ہو۔