ریٹرنگ افسر نے این اے تریپن سے عمران خان کا ٹکٹ اعتراض لگا کر واپس کردیا۔
اسلام آباد کے حلقے این اے تریپن سے عمران خان کا ٹکٹ جمع کروانے کے لیے عمران خان کی جانب سے علی نواز اعوان ریٹرنگ افسر کے سامنے پیش ہوئے۔ ریٹرنگ افسر نے اعتراض کے ساتھ ٹکٹ واپس کر دیا ۔ رینرنگ افسر کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ٹکٹ کے ساتھ پارٹی وابستگی کا حلف نامہ جمع کروانا بھی ضروری ہے۔ ریٹرنگ افسر نے ہدایت کی کہ پارٹی کی طرف سے امیدوار کو ٹکٹ جاری کرنے کا حلف نامہ جمع کروایا جائے۔ واضح رہے کہ علی اعوان بھی این اے تریپن سے تحریک انصاف کے امیدوار تاہم انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔