گزشتہ کئی روز سے مختلف سیاسی جماعتوں کے بینرز شہر سے اتارے جارہے ہیں۔ سعید غنی
کراچی میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی روز سے مختلف سیاسی جماعتوں کے بینرز شہر سے اتارے جارہے ہیں، گزشتہ روز تمام جماعتوں کے ساتھ اجلاس ہوا، ایم کیو ایم کے فیصل سبزواری سے فون پر بات ہوئی،تمام سیاسی جماعتوں نے اس موقف پر اتفاق کیا کہ تمام جماعتوں کے وفود الیکشن کمشنر سے ملاقات کریں،سعید غنی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق پوسٹرز اور بینرز اجازت کے ساتھ لگائے جاسکتے ہیں،الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں اجازت لینے کا موقع دیا جائے تاکہ ہم بینرز لگا سکیں،بینرز ہٹانے کے آپریشن سے تمام سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم متاثر ہو رہی ہے ،،الیکشن کمیشن کو تجویز دی ہے کہ اس مسئلے کے لیے ایک فوکل پرسن اور فیس طے کرلی جائے۔