نیب نے حسن اور حسین نواز کو انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کی منظوری دے دی
چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب لاہور آفس کا دورہ کیا، اس موقع پر گیٹ پر موجود ہاؤسنگ سوسائٹیز کے متاثرین نے انہیں روک دیا، میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے چئیرمین نیب نے بتایا کہ کہ انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے دونوں صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کو انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کی منظوری دے دی ہے اس حوالے سے ڈی جی نیب خط لکھیں گے، جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کنا تھا کہ ہمارے کوئی سیاسی عزائم نہیں، کسی پارٹی کو ٹارگٹ نہیں کیا جا رہا ، لوگ الیکشن مہم بھی چلائیں اور جب نیب بلائے تو پیش بھی ہوں، نیب کے نوٹس دعوت نامے نہیں بلکہ تحقیقات کے لئے قانون کے مطابق بھجوائے جا رہے ہیں، قانون پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے گا، چئیرمین نیب کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے نیب الیکشن سے پہلے بھی کام کر رہا تھا اور کرپشن کے خاتمے تک الیکشن کے بعد بھی جاری رہے گی