پیپلزپارٹی سندھ کو لوٹ لو اور پی ٹی ائی بھابی آئی بھابی گئی کے علاوہ کچھ نہیں ہے، سابق وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہود
کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ ،، کراچی کو امن دیا تھا اب اور بہتری لائیں گے ،، ترقیاتی منصوبوں پرعملدرآمد ہوگا ،، عوام کو حق دلانا ہے کسی کو حقوق پر ڈاکے ڈالنے نہیں دیں گے ،، رانا مشہود کا کہنا تھاکہ ،، آج پنجاب کا ترقیاتی ممالک کے ساتھ مقابلہ کیا جارہاہے ،، پیپلز پارٹی سندھ کو لوٹ اور پی ٹی آئی بھابی آئی بھابی گئی کے علاوہ کچھ نہیں ہے ،، ہم کراچی کو چار گرین لائنزدیں گے ۔رانا مشہود کا کہنا تھا کہ کوئی کچھ بھی کرلے ہم کسی اور کو نمبردار نہیں بننے دیں گے ،، ہر حلقے میں کورنگ امیدوار موجود ہیں ،، جتنی بھی گرفتاریاں ہوجائیں کسی سے ڈرنے والے نہیں ۔رانا مشہود کا کہنا تھا کہ ایک سازش کے تحت گرین لائن کو نہیں چلنے دیا گیا ،، کراچی کی ترقی کے لیے پلان بنایا جارہا ہے ،، اس موقع پر انہوں نے الیکشن مانیٹرنگ کمیٹی کا بھی اعلان کیا