نوشہروفیروز: قومی شاہراہ کے قریب ٹرک الٹ گیا، 10 افراد زخمی
نوشہرو فیروز میں قومی شاہراہ کے قریب ٹائر راڈ ٹوٹنے کے باعث ٹرک الٹ گیا، حادثے میں بچوں اور خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 10 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں اشرف، اسمہ، کلثوم، فدا، نادر، باقر، احمد، احسان، وحید اور اسد شامل ہیں، زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، حادثے کے شکار افراد کھجوروں کی مزدوری کے لیے دولت پور سے سکھر جا رہے تھے۔