انٹر بینک میں ڈالر 55 پیسے سستا، 163روپے 50 پیسے پر آ گیا
امریکی کرنسی کئی روز اضافے کے بعدگرنے لگی، روپے کے مقابلے انٹربینک مارکیٹ ڈالر55 پیسے سستا ہو گیا۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 217 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے دوران ڈالردباو کا شکار رہا۔ انٹربینک میں 55 پیسے کمی کے بعد ڈالر 163روپے 50 پیسے پر ٹریڈ ہوتا رہا، جو گذشتہ روز 164روپے 5 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا 217پوائنٹس کی کمی کے بعد 100انڈیکس 33ہزار 556پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔گذشتہ 2 روز کے دوران ڈالر 7 روپے سے زائد مہنگا ہوا ہے جس سے ایک جانب روپیہ ہلکان ہوا تو دوسری طرف روزمرہ استعمال کی اشیا سمیت دیگر مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا خدشہ رہا تاہم ڈالر 55 پیسے گرا ہے جو پاکستانی معیشت کیلئے مثبت اعشاریہ ہے۔