اپوزیشن نے سپیکر قومی اسمبلی کو فنانس بل 2019-20 میں ترامیم پر رائے شماری کے موقع پر حکومت کا ترجمان قرار دیدیا
اپوزیشن نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو فنانس بل 2019-20 میںترامیم پر رائے شماری کے موقع پر حکومت کا ترجمان قرار دیدیا۔ سپیکر نے فوری جواب دیا کہ میں کسی کا ترجمان نہیں ہوں۔ اپوزیشن کو جنرل ایوب خان کی پیداوار قراردینے پر اور رائے شماری کے معاملے پر پاکستان مسلم لیگ ن کے چیف وہیب مرتضیٰ جاوید عباسی کی سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے تلخ کلامی بھی ہوگئی ۔ حکومت کو سہولت دینے کا الزام عائد کیا گیا اور کہا گیا کہ حکومتی ارکان کا انتظار کیا جائے ۔ سپیکر ( آپ) حکومت کے ترجمان نہ بنیں ۔ اسد قیصر نے کہاکہ میں کسی کا ترجمان نہیں ہوں۔ وزیر مملکت خزانہ حماد اظہر اس وقت اپوزیشن کو جنرل ایوب خان کی پیداوار قرار دے رہے تھے جبکہ عین ان کی نشست کے عقب میں جنرل ایوب خان کے پوتے عمرایوب بیٹھے تھے راجہ پرویز اشرف نے حماد اظہر سے کہا کہ پیچھے مڑ کر تو دیکھو۔