افغان صدر اشرف غنی کا دورہ لاہور
افغانستان کے صدر اشرف غنی دورہ پاکستان کے دوسرے مرحلے میں آج لاہورپہنچے۔پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارنےعلامہ اقبال انٹر نیشنل ائر پورٹ پر ان کا استقبال کیا۔وہ پنجاب کے گورنر اور وزیراعلیٰ سے معاونین کے بغیر ملاقاتیں کریںگے، وہ گورنر ہائوس میں نمایاں تاجروں و کاروباری شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔افغان صدر بادشاہی مسجد اورشاہی قلعہ بھی جائیں گے۔