افعان صدر اشرف غنی لاہور پہنچ گئے
افعانستان کےصدراشرف غنی لاہورپہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق افعانستان کے صدر اشرف غنی لاہور پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایئر پورٹ پر افغان صدر کا استقبال کیا۔ بچوں نے افغان صدر کو گلدستے پیش کئے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ افغان صدراشرف غنی کو لاہور آمد پر خوش آمدید کہتےہیں۔ افغانستان کی صدر کی آمد پاک افغان تعلقات کے نئے باب کا آغاز ہے۔ عثمان بزدار کا کہناتھا کہ افغان صدرکی آمداہل پنجاب کیلئےاعزازہے۔ اشرف غنی کےدورےسےپاک افغان تعلقات مزیدمستحکم ہوں گے۔ دونوں ممالک کےمابین تاریخی برادرانہ تعلقات موجودہیں۔ امن کےسفرکیلئےہمیں مل کرقدم بہ قدم چلناہے۔ افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دل لاہور آکردلی خوشی ہوئی ہے