عمران خان غریب کے حق پر سمجھوتہ نہیں کرے گا : شہبازگل
لاہور : معاون خصوصی اطلاعات شہبازگل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کبھی بھی غریب کے حق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر معاون خصوصی اطلاعات شہبازگل نے اپنے پیغام میں کہا کہ اگر کسی کو لگتا ہے کہ خان کسی مافیا کہ آگے ہار مانے گا تو پھر آپ انہیں جانتے ہی نہیں ۔ عمران خان وزیراعظم اپنی فیکٹریاں بنانے کیلئے نہیں بنا۔خان کبھی غریب کہ حق پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ان کامزید کہنا تھا کہ یقین رکھیں مافیا کا علاج شروع ہو چکا ہے ۔ بس تھوڑا انتظار، 24 سال کی جدوجہد رائیگاں نہیں جائے گی۔