اثاثے منجمد کا معاملہ:شہبازخاندان کی فیصلے پر نظرثانی کی استدعا
شہباز شریف کے خاندان کے اثاثے منجمد کرنے کے خلاف اعتراضات پر سماعت میں لاہور کی احتساب عدالت نے فریقین کے وکلا کو 27جولائی کو بحث کے لیے طلب کر لیا۔لاہور کی احتساب عدالت میں شہباز شریف خاندان نے اثاثے منجمد کرنے کے خلاف اعتراضات دائر کر رکھے ہیں جس میں ان کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت نے نیب کی درخواست پر انویسٹی گیشن کے مرحلے پر اثاثے منجمد کیے۔شہباز شریف خاندان نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ وہ اثاثے منجمد کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔اس پر عدالت نے فریقین کے وکلا کو 27جولائی کو بحث کے لیے طلب کر لیا ۔