کاروباری مراکز کے اوقات کار رات 10 بجے تک, شادی کی تقریب میں 400 افراد شریک ہوسکیں گے: این سی او سی
این سی او سی کی جانب سے کاروباری مراکز کے اوقات کار رات 10 بجے تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پیٹرول پمپ، میڈیکل اسٹور سمیت ضروریات کے اہم کاروباروں کو 24/7 کھلنے کی اجازت ہو گی۔اس کے علاوہ این سی او سی نے آوٹ ڈور ڈائن اِن کی اجازت جب کہ ان ڈور پر 50 فیصد کی پابندی عائد کر دی۔ صرف ویکسین لگوانےوالےافراد ہی ان ڈور ڈائن اِن کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔
این سی او سی نے ہدایت کی کہ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس انتظامیہ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ چیک کرنے کا لائحہ عمل بنایا جائے۔این سی او سی کے مطابق آوٹ ڈورشادی کی تقریب میں 400 افراد شریک ہوسکیں گے، 200 افراد تک ویکسینیٹڈ افراد ان ڈور شادی کی تقریب میں شریک ہوسکیں گے۔