بلاول نے دماغ کا استعمال کرنیکے بجائے طوطے کی طرح افواہ پر تبصرہ کیا: فواد چودھری کی زلفی بخاری کے اسرائیل کے دورے کی تردید
وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے زلفی بخاری کے اسرائیل کے دورے کی سختی سے تردید کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ غیر ملکی نیٹ ورک سے افواہ اڑائی جاتی ہے، پاکستان کے سوشل میڈیا ہر موجود ایک مخصوص گروپ اس افوہ پر تبصرے کرتا ہے اور پھر پیپلز پارٹی اور نون کا کوئی رہنما اس افوہ کو میڈیا پر عین عبادت سمجھ کر بول دیتا ہے اور یوں ایک افواہ کو مین سٹریم کیا جاتا ہے، اس سے مضحکہ خیز گفتگو کیا ہوگی کہ زلفی بخاری نے فوج کے نمائمدے کی حیثیت سے اسرائیل کا دورہ کیا، بلاول بھٹو اپنے دماغ کو تھوڑا سا بھی زحمت دینے کی بجائے طوطے کی طرح ایک احمقانہ افواہ پر تبصرے کرنا شروع ہو گئے، غیر سنجیدہ سیاسی قیادت پاکستان کیلئے بڑا چیلنج ہے۔