محکمہ موسمیات کی گرمی سے ستائے شہریوں کیلئے خوشخبری

ملک بھر میں شدید گرمی سے بے حال شہریوں کے لیے خوشی کی خبر یہ ہے کہ مون سون بارشوں کا پہلا اسپیل رواں ہفتے ہی شروع ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کا پہلا سلسلہ جمعے سے شروع ہونے کا امکان ہے جس کے پیش نظر کشمیر، بالائی پنجاب، جنوب مشرقی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا اور سندھ میں 5 جولائی تک تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ مون سون کا دوسرا سلسلہ 6 سے 15جولائی تک متوقع ہے جس میں شدید بارشوں کا امکان ہے ،مزید برآں عیدالاضحیٰ پر بھی بارش متوقع ہے۔