آئی ایم ایف سے دو ارب ڈالرمل جائینگے مگر اصل منزل خودانحصاری ہے : وزیراعظم

تفصیلات کے مطابق کنونشن سنٹر اسلام آباد میں وزارت منصوبہ بندی کےزیرانتظام ٹرن اراؤنڈ پاکستان سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کانفرنس میں شرکت میرے لیے باعث فخر ہے، ہماری اصل منزل خود انحصاری ہے ، خود انحصاری ہی قوم کی سیاسی، معاشی آزادی کی ضمانت ہے، فیصلوں پرمشاورت جمہوری عمل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بنگلادیش میں 6 ارب ڈالر کی لاگت سے بڑا انفرا اسٹرکچر بنایا گیا ، پاکستان میں ہنر مند افراد کی کمی نہیں، ریکوڈک میں اربوں کا خزانہ دفن ہے ابھی تک ہم نے ایک دھیلہ نہیں کمایا مگر اربوں روپے ضائع ہو گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب میں اپنی حکومت کے 14 ماہ کے پلان کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ حکومت اس دوران زراعت سمیت کئی شعبوں کو بدلنے کا ہدف پورا کرے گی ، اگر ہم نے ملک کی ترقی کے لیے ذاتی پسند و ناپسند سے بالاتر ہو کر فیصلے نہ کیے تو ہمارا تاریخ میں ذکر تک نہ ہوگا۔