امریکا میں ٹرین حادثہ،8بوگیاں الٹ گئیں, 3افراد ہلاک، 50 زخمی

امریکا میں پیش آئے ٹرین حادثے میں3افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے۔لاس اینجلس سے شکاگو جانے والی ٹرین میں حادثے کے وقت 250مسافر موجود تھے۔ٹرین کو حادثہ میزوری میں کراسنگ پر کھڑے ٹرک سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا جس سے اس کی 8بوگیاں الٹ گئیں۔زخمیوں کو ابتدائی طور پر قریبی سکول میں طبی امداد دی گئی جس کے بعد ہیلی کاپٹروں کی مدد سے ہسپتال منتقل کیا گیا۔