وزیراعلی کا ہسپتالوں کی او پی ڈیز میں سہولتوں کو ہنگامی بنیادوں پر بہتر بنانے کا فیصلہ

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف صوبے کے عوام کو صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کے لئے سرگرم ہیں،انہوں نے تمام ہسپتالوں کی او پی ڈیز میں صحت کی سہولتوں کو ہنگامی بنیادوں پر بہتر بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں صوبے کے عوام کو صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کے پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلی حکام نے شرکت کی، سیکرٹری صحت نے محکمے کی کارکردگی اور صحت عامہ کی سہولتوں کو بہتر بنانے کے پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے تمام ہسپتالوں کی او پی ڈیز میں ہیلتھ کیئر کی سہولتیں بہتر بنانے کا پروگرام شروع کرنے کی منظوری دے دی۔