آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے میں پیش رفت، میمورنڈم آف اکنامک پالیسی کا مسودہ موصول
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض معاہدے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔ پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسی کا مسودہ موصول ہوگیا ہے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے قرض پروگرام کی بحالی کا معاملہ، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے سے میمورنڈم آف اکنامکس اینڈ فنانشل پالیسی کا مسودہ موصول ہو گیا ہے جس کے بعد پاکستان ساتویں اور آٹھویں جائزے کو اکٹھا کر سکے گا۔