حکومت جو مرضی کر لے ہم تیار ہیں پھر پور الیکشن لڑیں گے۔یاسمین راشد
تحریک انصاف کی رہنما اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہا ہے کہ پری پول رگنگ کی جا رہی ہے، حکومت جو مرضی کر لے ہم تیار ہیں پھر پور الیکشن لڑیں گے۔لاہور میں انسداد دہشتگری عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ہم پارلیمنٹرین ہیں، اوچھے ہتھکنڈوں میں الجھایا جا رہا ہے۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ یہ الیکشن مہم میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں۔ یاسمین راشد نے مزید کہا کہ ہم سارا دن اسی چکر میں رہتے ہیں، حکومت جو مرضی کر لے ہم تیار ہیں پھر پور الیکشن لڑیں گے، ہم اپنے ووٹ کی حفاظت کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کردی ہے۔