چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کی زیرصدارت کوئٹہ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس، انتخابات کے دوران سکیورٹی سمیت مختلف معاملات پر غور کیا گیا.
کوئٹہ میں چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کی زیرصدارت اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن، چیف سیکرٹری بلوچستان، آئی جی ایف سی، آئی جی پولیس اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی،،،اجلاس میں عام انتخابات کے دوران بلوچستان میں سکیورٹی سمیت مختلف معاملات کا جائزہ لیا گیا،،، اجلاس کے بعد فخرالدین جی ابراہیم نے مختلف سیاسی و قوم پرست جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات بھی کی،،، ملاقات میں مسلم لیگ نون، جمعیت علمائے اسلام فے،نیشنل پارٹی،پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ قاف،جماعت اسلامی اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رہ نما شریک ہوئے،،،اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ بلوچ رہنما بلٹ کےبجائے بیلٹ سے تبدیلی لائیں،،مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر ثناء اللہ زہری نے چیف الیکشن کمشنر کو کاغذات نامزدگی جمع کرانےمیں دو دن توسیع کی تجویزبھی دی،،،