الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں کاغذات نامزدگی کی تاریخ میں دو روز کی توسیع کر دی اب امیدوار اکتیس مارچ تک کاغذات جمع کرا سکتے ہیں.

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کی درخواست پر کاغذات نامزدگی کی تاریخ میں دو روز کی توسیع کرتے ہوئے انتیس سے بڑھا کر اکتیس مارچ کی تاریخ مقرر کر دی ہے، امیدوار اب اپنے کاغذات اکتیس مارچ تک جمع کرا سکتے ہیں جبکہ سکروٹنی یکم سے سات اپریل تک ہو گی ،آٹھ سے دس اپریل تک اعتراضات داخل کیے جائیں گے جن پر فیصلہ سترہ اپریل تک ہو گا، اٹھارہ اپریل کو امیدوار اپنے کاغذات واپس لے سکیں گے ، انیس اپریل کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی، الیکشن کمیشن نے خواتین اور اقلیتوں کے لیے بھی کاغذات نامزدگی میں دو روز کی توسیع کرتے ہوئے اکتیس مارچ کی تاریخ مقرر کر دی ہے جبکہ ملک بھر میں پولنگ گیارہ مئی کو ہی ہو گی.