بیٹنگ، باؤلنگ اور کپتانی میں مسلسل مایوس کن کارکردگی دکھانے والے شاہد آفریدی قومی ٹیم کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے باہر ہونے کے بعد بھارت سے دبئی چلے گئے تھے۔ دبئی میں کچھ قیام کے بعد شاہد آفریدی وطن آپس آگئے۔ حیرت انگیز طور پر خاموشی سے وطن واپس آنے والے شاہد آفریدی کے درجنوں مداح ان کے حق میں پلے کارڈز اور بینرز لے کر کراچی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایئرپورٹ پر موجود میڈیا نمائندوں نے شاہد آفریدی سے انکی پرفارمنس پر بات کرنے کی کوشش کی، تاہم وہ کسی بھی سوال کا جواب دیئے بغیر سخت سیکورٹی حصار میں گاڑی میں بیٹھ کر ایئرپورٹ سے روانہ ہوگئے۔ قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں روایتی حریف بھارت، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئی تھی۔
شاہدخان آفریدی world-t20میں مایوس کن کارکردگی کےبعد وطن واپس پہنچ گئے
Mar 28, 2016 | 18:37