آسٹریلیا میں خطرناک سمندری طوفان ڈیبی نے کوئنزلینڈ میں تباہی مچادی۔

ڈیبی نامی سمندری طوفان آسٹریلیا کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا، کوئنزلینڈ کے ساحلی علاقوں میں دو سو تریسٹھ کلو میٹر فی گھنٹہ سے چلنے والی ہواؤں نے بڑے پیمانے پر تبای مچا دی، ساحل پر آباد پچیس ہزارافراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیاگیا ہے، ڈیبی طوفان کے ساحل سے ٹکرانے سے لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہو گئے، جبکہ مواصلاتی نظام بری طرح متاثر ہوا، بڑے مالی نقصان کی بھی اطلاعات ہیں، آسٹریلوی حکام کے مطابق یہ طوفان ملک میں سال دو ہزار گیارہ میں آنے والے 'یاسی' نامی طوفان آنے کے بعد شدید ترین طوفان ہے،، آسٹریلوی محکمۂ موسمیات کے مطابق طوفان کی اطلاع کے بعد پورے علاقے میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی، جبکہ آسٹریلوی حکومت تباہی سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔