پاکستان کو دہشت گردی کی معاون ریاست قرار دینا چند ذہنوں کی سوچ ہے،جس کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں:اعزاز چوہدری

واشنگٹن میں برطانوی ٹی وی سےگفتگو میں پاکستانی سفیر کاکہناتھا،،کہ دنیا میں قیام امن کےلیے پاکستان نے بہت قربانیاں دی ہیں،پاکستان کو دہشت گردی کی معاون ریاست قرار دینے کی بات چند ذہنوں کی سوچ ہے،اس کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں ہے،ایک سوال کے جواب میں ان کاکہناتھا،،کہ بھارت کے ساتھ امن اور دوستی کا رشتہ چاہتے ہیں،،بھارت پاکستان سے مذاکرات معطل کرتا ہے،،تو اس سے دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے،،اعزاز چوہدری نے کہا،،کہ حقانی نیٹ ورک ہمارے دوست نہیں ہیں،،نہ ہی ہماری پراکسی ہیں،،کسی کے خلاف تشدد نہیں چاہتے،،عام انسانوں کی زندگیوں سے کھیلنا درست نہیں ہے،،پاکستانی سفیر کاکہناتھا،،کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جس طرح جنگ لڑی،،دنیا کی کوئی قوم ایسا نہیں کرسکتی،حافظ سعید کی نظربندی سےمتعلق ان کاکہناتھا،، کہ ہم نہیں سمجھتے کہ پاکستان کی سرزمین سے کوئی بھی منفی پیغام باہر جائے،،