عرب لیگ نے زور دیا کہ شام کے مسئلے کو حل کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں ہے

عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابوالغیط نے اردان میں ہونے والے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں کہا کہ خطے میں امن کیلئے شام اور فلسطین کا مسئلہ حل ہونا ہوگا، وزرائے خارجہ نے فیصلہ کیا کہ شام کا مسئلہ حل کرنا ضروری ہے ، باقی طاقتوں کے لیے شاید یہ مسئلہ سنگین نہ ہو ، لیکن عرب خطے کے امن کیلئے شام کا مسئلہ اہم ہے،، تمام ممالک کے وزرائے خارجہ نے بھی اس فیصلے پر رضا مندی ظاہر کی ،، واضح رہے کہ اس سمٹ میں شام کو مدعو نہیں کیا گیا،، عرب لیگ نے شام کی رُکنیت دو ہزار گیارہ میں معطل کر دی تھی، جب اسد حکومت نے اپنے خلاف ہونے والے مظاہروں کو بے رحمی سے کچل دیا تھا۔