سینیٹ کا اجلاس پانچ روز کے وقفے کے بعد آج پھر ہو گا، فوجی عدالتوں کے قیام کے حوالے سے اٹھائیس ویں ترمیم منظور کی جائیگی
سینیٹ کا اجلاس آج سہ پہر ہو گا ،، جس میں فوجی عدالتوں کے قیام کے حوالے سے اٹھائیس ویں ترمیم منظور کی جائے گی، ایوان بالا کے گزشتہ اجلاس میں 28ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لئے دوتہائی اکثریت نہ ہونے پر اجلاس کی کارروائی ملتوی کردی گئی تھی، میاں رضا ربانی اجلاس کی صدارت سے پیشگی معذرت کر چکے ہیں، آئینی ترمیم کی مخالف جماعت سے تعلق رکھنے کی وجہ سے ڈپٹی چیرمین سینٹ مولانا عبد الغفورحیدری کی جانب سے بھی اجلاس کی صدارت نہ کرنے امکان ہے، ذرائع کے مطابق پینل آف پیرزائیڈنگ افسر کے رکن مسلم لیگ (فنکشنل) کے رہنما مظفر حسین شاہ اجلاس کی صدارت کریں گے ، وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تمام سینیٹرز کو کو ہرصورت سینیٹ اجلاس میں شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے، توقع ہے کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے تعاون سے سینیٹ سے بھی فوجی عدالتوں کی آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سے زائد سے منظور کرلی جائے گی،،