آسٹریلیا نے پہلے ہاکی میچ میں پاکستان کو ایک کے مقابلے میں6 گول سے شکست دے دی

مرارا ہاکی سٹیڈیم ڈاروِن میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم آسٹریلیا آغاز سے ہی کھیل پر چھائی رہی۔ میچ کے پہلے کوارٹر میں آسٹریلیا کی جانب سے ٹرینٹ میٹن اور جیز ہاوورڈ نے گول کیے، دوسرے کوارٹر میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی تاہم تیسرے کوارٹر میں ٹام وکہام نے گول کرکے اپنی ٹیم کی برتری تین صفر کردی۔میچ کے آخری کوارٹر میں میٹ ڈاؤسن نے آسٹریلیا کی جانب سے چوتھا کردیا، چند منٹ بعد ہی بین کریگ نے یکے بعد دیگرے دو گول کرکے آسٹریلیا کی برتری چھ صفر کردی، میچ کے آخری لمحات میں قومی ٹیم کے کپتان عبدالحسیم خان نے گول کرکے مقابلہ چھ ایک کردیا تاہم مقررہ وقت کے اختتام پرآسٹریلیا نے میچ چھ ایک سے جیت لیا،مہمان ٹیم نے چار میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری بھی حاصل کرلی۔