وزیر ریلوے نے آئل ٹینکر ڈرائیور کو حادثے کا ذمہ دار قرار دے دیا
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے مطابق جس جگہ حادثہ ہوا وہاں ریلوے پھاٹک اور گیٹ مین موجود تھا، ٹینکر ڈرائیور نے کراسنگ کیلئے جلد بازی کی جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ حادثے میں ریلوے کی غلفت پائی گئی تو اسے چھپایا نہیں جائے گا جب کہ ٹرین کی تاخیر سے روانگی کا حادثے سے کوئی تعلق نہیں، حادثے کو اس طرح نہ جوڑا جائے، امدادی اداروں نے بروقت پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں جس سے مسافروں کی جانیں بچا لی گئیں، انہوں نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا