جرمنی کے عجائب گھر سےدنیا کا سب سے بڑا سونے کا سکہ چوری ہوگیا ہے

دنیا کا سب سے بڑا سونے کا سکہ جرمنی کے عجائب گھر سےچوری ہوگیا، اس کینیڈین سکے کو ’بگ میپل لیف‘ کے نام بھی پکارا جاتا تھا اور اس کی مالیت دس لاکھ امریکی ڈالر ہے،، پولیس کے مطابق تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ چور آدھے میٹرچوڑے سکے کو کیسے لے اڑے، چور کھڑکی کے راستے داخل ہوئے،، عجائب گھر کے قریب سے ایک سیڑھی بھی برآمد ہوئی ہے،، واضح رہے کہ یہ سکہ دو ہزار سات میں تیار کیا گیا تھا،، جبکہ اس کی چوری کی تحقیقات جاری ہیں۔